پولیس کو فری ہینڈ دے دیا۔نگران وزیراعلی پنجاب

پیر 20 مارچ 2023ء

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہر صورت رٹ آف دی گورنمنٹ قائم کریں گے ، میں پولیس کے ساتھ کھڑا ہوں، پولیس کو دو مرتبہ زمان پارک کے گیٹ سے واپس آنے کا کہا تھا کیونکہ میں کسی صورت خون خرابا نہیں چاہتا تھا۔ پولیس کی ایک گاڑی کو نہر میں پھینک دیا گیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس کو کہہ دیا گیا کہ رٹ آف گورنمنٹ قائم کی جائے گی جو دہشت گردی کر رہے ہیں یہ سیاسی پارٹی کے ورکرز نہیں کر سکتے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کو تمام صورت حال کے حوالے سے خط لکھ رہے ہیں۔ زخمی پولیس ملازمین کو مالی مدد کر رہے ہیں، پولیس والوں کو دھمکیاں برداشت نہیں کریں گے اور اگر پولیس پر اعتماد نہیں تو پولیس کی سیکیورٹی واپس بجھوا دیں۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
برگر کی قیمت سات سو ڈالر کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گدھا بازیاب،چور گرفتار