چمن،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،اسلحہ بارود کا بڑا ذخیرہ قبضے میں لے لیا

جمعرات 16 مارچ 2023ء

،، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چمن کے علاقے بوغرہ روڈ پر دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے کی اطلاعات پر آپریشن کیا، اطلاعات ملی تھیں کہ چمن کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر فائرنگ کے حالیہ واقعات سمیت قریبی علاقوں میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے سے منسلک دہشت گرد علاقے میں موجود ہیں، علاقے کی مسلسل نگرانی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی اور سی ٹی ڈی کے ساتھ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، دہشت گرد پہلے ہی فرار ہو چکے تھے، تاہم ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بشمول راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر سامان برآمد کر لئے گئے، آپریشن سے کوئٹہ میں دہشت گردی کی بڑی سرگرمی کو روکنے میں مدد ملی، پاک فوج قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہے،،




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد