لیبیا کی سائٹ سے اڑھائی ٹن یورینیم غائب،عالمی جوہری توانائی ایجنسی

جمعرات 16 مارچ 2023ء

عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے لیبیاسائٹ کے انسپکشن کے بعد انکشاف کیا ہے کہ لیبیا کی سائٹ سے ڈھائی ٹن یورینیم غائب ہوگیا ہے۔ بیان کے مطابق سابقہ حکومت نے ڈھائی ٹن قدرتی یورینیم کے 10 ڈرم ڈیکلیئر کیے تھے،جو اب مقررہ مقام موجود نہیں ہیں،ایجنسی مذکورہ مقام سے یورینیم ہٹائے جانے کی مزید تحقیقات کررہی ہے ایجنسی کے جاری کردہ بیان کے مطابق جوہری مواد سے متعلق معلومات نہ ہونا ریڈیالوجیکل رسک اور جوہری سکیورٹی خدشات کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ مذکورہ مقام تک پہنچنے کے لیے پیچیدہ لوجسٹکس کی ضرورت ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دوہزار تین میں لیبیا کے معمر قذافی نے جوہری اسلحہ پروگرام ترک کرنے کا اعلان کیا تھا رپورٹس کے مطابق یورینیم سائٹ حکومت کے کنٹرول میں نہیں تھی۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟