روسی لڑاکا طیارہ ٹکرانے سے امریکی ڈرون مکمل تباہ ہوگیا |
|
بدھ 15 مارچ 2023ء | |
امریکی فوجی حکام کے مطابق ایس یو 27 روسی جنگی طیارے کی مداخلت پر امریکی ڈرون ایم کیو 9 بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہو گیا امریکی عسکری حکام کے مطابق امریکی ڈرون بین الاقوامی فضائی حدود میں معمول کے مشن پر تھا جب روسی جنگی طیارے نےامریکی ایم کیو 9 ریپرڈرون کو روکنے کی کوشش کی۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ امریکی ڈرون کو روکنے کی کوشش میں روسی طیارہ ڈرون سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈرون مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ امریکہ نے روسی طیاروں کے اس عمل کوغیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی طیارے نے متعدد بار امریکی ڈرون کے قریب سے گزر کر اس پر تیل گرانے کی کوشش بھی کی تھی امریکی فوجی حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے باوجود امریکا اور اس کے اتحادی علاقے میں اپنا آپریشن جاری رکھیں گے۔ |