شمالی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،تین دہشتگرد مارے گئے |
|
جمعرات 09 مارچ 2023ء | |
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں گزشتہ روز خفیہ معلومات پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشتگرد مارے گئے تھے جبکہ آپریشن کے بعد ہونے والے کلیئرنس اپریشن۔ میں مزید دہشتگردوں کی نشاندھی پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا،سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے مزید تین دہشتگرد مارے گئے آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارود بھی بر آمد ہوا،مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر سراہا اور دہشتگردی کے خاتمے کےلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا |