الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

بدھ 08 مارچ 2023ء

الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی انتخابات کےلئے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس گیارہ مارچ کو جاری کیا جائے گا، جبکہ کاغذات نامزدگی بارہ سے چودہ مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست پندرہ مارچ کو جاری کی جائے گی، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی بائیس مارچ تک کی جائے گی،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات تین اپریل تک دائر کئے جا سکیں گے، شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی حتمی فہرست چار اپریل کو جاری کرے گا، امیدوار پانچ اپریل تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، جبکہ ریٹرننگ آفیسر چھ اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا، پولنگ تیس اپریل کو ہوگی




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور