پاک امریکہ انسداد دہشتگردی دو روزہ مذاکرات اختتام پذیر

منگل 07 مارچ 2023ء

امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات چھ مارچ کو اسلام آباد میں ہوئے،دوروزہ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت قائمقام رابطہ کار انسداد دہشتگردی کرسٹوفر لینڈ برگ نے کی اورپاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ سید حیدر شاہ نے کی، اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں خطے کی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کے امور زیر غور آئےدوروزہ مذاکرات میں علاقائی اور عالمی امن کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا گیا،انتہا پسندی،دہشتگردوں کی مالی معاونت کی بندش سمیت دیگر امور زیر غور آئے، امریکی سفارتخانے سے جاری اعلامیہ کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پاکستان کی معاونت کے پروگرام کے دوبارہ اجراء پر بھی بات چیت ہوئی اور اس حوالے سے مختلف نکات کا جائزہ لیا گیا،مذاکرات۔میں دونوں ممالک نے علاقائی اور عالمی امن،سلامتی اور استحکام کےلئے مشترکہ کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
برگر کی قیمت سات سو ڈالر خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے