اشتعال انگیز تقریر،شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر درج

منگل 07 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے سب انسپکٹر وسیم کی مدعیت میں درج مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ محمود اور فواد چوہدری نے زمان پارک میں پریس کانفرنس کی، اس دوران کینال روڈ بلاک ہوگئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں اشتعال انگیز تقاریرکیں، فواد چوہدری نے عوام کو حکومت پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا، فواد چوہدری نے شارع عام پر آمدورفت میں خلل ڈال کر جرم کے مرتکب ہوئے،اورریاستی اداروں پر قتل کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا۔ مقدمے میں روڈ بلاک، دھمکیوں اور اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات