اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ،لیفٹننٹ جنرل ر امجد شعیب بری،عدالت کا رہا کرنے کا حکم

جمعرات 02 مارچ 2023ء

اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے امجد شعیب کیس کی سماعت کی ۔ امجد شعیب کے وکیل نے عدالت کے سامنے موقف اپنایا کہ امجد شعیب کیخلاف جو مقدمہ درج کیا گیا وہ قانون کی نظر میں درست نہیں۔ عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ امجد شعیب کیخلاف ایسے کوئی شواہد یا مواد ریکارڈ پر پیش نہیں کیا گیا جو کسی جرم سے ان کا تعلق جوڑے، انہیں مقدمے سے بری کیا جاتا ہے لہٰذا اگر وہ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟