ترکیہ اور شام زلزلہ متاثرین کی امداد،پاک بحریہ کا جہاز نصر امدادی سامان لیکر روانہ

بدھ 01 مارچ 2023ء

مسلح افواج اور این ڈی ایم اے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ، این ڈی ایم اے کے اشتراک سے *پاک بحریہ کا جہاز ”نصر“* ایک ہزار ٹن سے زائد پر امدادی سامان لے کر *کے پی ٹی کراچی* سے ترکیہ روانہ ہوگیا ، امدادی جہاز کی روانگی کے موقع پر ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سنگو اور پاک بحریہ کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی ، دونوں متاثرہ ممالک کیلئے بھیجے گئے امدادی سامان میں سرد موسم سے بچاؤ کیلئے خیمے، کمبل ، خشک راشن، ادویات، ملبوسات اور بڑی مقدار میں جینیریٹرز شامل ہیں، پاک بحریہ کا ”نصر جہاز“ امدادی کھیپ لے کر چودہ روز کے بحری سفر کے بعد اپنی مقررہ منازل طے کریگا، افواج پاکستان اور این ڈی ایم اے کی مشترکہ کاوشوں کی ترکیہ اور شام کی عوام معترف رہی ہیں ، جس کا اندازہ بین الاقوامی میڈیا کی پذیرائی سے لگایا جا سکتا ہے، ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے افواج پاکستان اور این ڈی ایم اے کی امدادی کاوشیں مکمل بحالی تک جاری رہیں گی،،




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گدھا بازیاب،چور گرفتار
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا