اٹھارہ لوگوں کے اکاؤنٹس میں چار ہزار ارب روپے ہیں،سراج الحق

پیر 27 فروری 2023ء

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ ججز، جرنیل، بیورو کریٹس اور سیاستدان قربانی دیں، سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں مہنگائی میں چونتیس فیصد اضافہ ہوگیا ہے، ایک سو ساٹھ روپے فی کلو آٹا ہو تو ایک سربراہ کیسے دس بارہ بندوں کی کفالت کرسکتا ہے۔ ابھی مزید چھ سو پچاس ارب کا قوم سے نکالے جائیں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی حکومت مخالف ریلیاں نکالتی تھی لیکن پی ٹی آئی کی طرح پی ڈی ایم کی حکومت بھی سو فیصد ناکام ہوگئی۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کہتا تھا سکون قبر میں ہے اور یہ وزیراعظم کہتا ہے اپنے کپڑے بیچوں گا، صرف چہرے بدلے ہیں لیکن اشرافیہ ایک ہی ہے انہوں نے سپریم کورٹ کے ججز سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں نجی جیلوں پر ازخود نوٹس لیں، آج بھی سندھ کے علاقے خیر پور اور کچے کے علاقے میں چھیالیس لوگ یرغمالی ہیں، سندھ حکومت ان لوگوں کو بازیاب کروائے۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟