دشمن خوش فہمی میں نہ رہے کسی بھی جارحیت کا منہ تواڑ جواب دیں گے،آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا عسکری قیادت کا پیغام |
|
پیر 27 فروری 2023ء | |
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل احمد شریف کے ٹویٹ پیغام کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور مسلح افواج نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے4سال مکمل ہونے پرقوم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران پوری قوم نے مسلح افواج کے ساتھ بھرپور عزم اور جرات کا مظاہرہ کیا ،بھارت نے پلوامہ کے فالس فلیگ جھوٹے حملے کو بہانہ بنا کر ایک فرضی ہدف پر بزدلانہ حملہ کیا، جس پر پاکستان کی جانب سے جرات مندانہ، پرعزم اور نپا تلا ردعمل دے کر بھارتی مذموم عزائم ناکام بنا دیئے گئے ، یہ دن اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ پاکستانی امن پسند قوم ہیں ، پاکستان کی مسلح افواج ہمہ وقت نہ صرف مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے تیار ہیں ، مسلح افواج تیار ہیں کہ اگر جارحیت مسلط کی گئی تو جنگ کو واپس دشمن تک لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتی ہیں ، اگر دشمن نے کسی غرور اور خوش فہمی میں کو ئی مہم جوئی کی تو پاکستان کی مسلح فوج قوم کے تعاون سے اس کا منہ توڑ جواب دیں گے ،، |