بھارتی جھوٹ بے نقاب،ای یو ڈس انفولیب نے اے این آئی کے پروپیگنڈے کا بھانڈہ پھوڑ دیا

هفته 25 فروری 2023ء

ای یو ڈس انفو لیب نے مسلسل تیسری بار تہلکہ خیز انکشافات کر کے بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے جھوٹے اور بے بنیاد بیانئے کو بے نقاب کیا اور ثابت کیا کہ اے این آئی اِن تمام جعلی نیٹ ورکس کو 15سال سے دہلی سری واستا گروپ کے ذریعے چلارہا ہے، جو جعلی این جی اوز ، تھنک ٹینکس اور جعلی میڈیا ہاؤسز کے ذریعے اقوام متحدہ اور یو این ایچ سی آر میں مختلف پاکستان مخالف تقریبات اور مظاہرے منعقد کراتا ہے ، اور پاکستان کی ساکھ متاثر کرنے کیلئے پاکستان مخالف بیانیے کو ای یو کرونیکل سمیت دیگر جعلی میڈیا کے ذریعے شائع کرتا ہے ، بعدازاں پاکستان مخالف بیانیے کو ہندوستان کی نیوز ایجنسی اے این آئی کے ذریعے دیگر تمام جعلی میڈیا ”سچی کہانی “ کے طور سوشل میڈیا اور مین سٹیم میڈیا پر وائرل کیا جاتا ہے، پھر اْن افراد کا کانفرنسز، تجزیوں اور آرٹیکلز میں حوالہ دیتا ہے جنکا حقیقت میں وجود ہی نہیں، رپورٹ کیمطابق ان نا معلوم مصنفین کو دو ہزار سولہ سے لیکر دوہزار تئیس ء تک انیس جعلی کانفرنسز، دو سوسے زائد تجزئیے اور پانچ سو سے زائد آرٹیکلز کے حوالہ کے طور پر استعمال کیا گیا، جس میں نام نہاد ساؤتھ ایشئین ڈیموکریٹک فورم کا بار بار حوالہ دیا گیا ہے ، اے این آئی کی یہ پروپیگنڈہ مہم آزادی صحافت بارے میونخ چارٹر کی واضح خلاف ورزی ہے ، ایسے میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ دْنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار ہندوستانی ریاست اس قسم کی نیوز ایجنسیز کی پشت پناہی کیوں کر رہی ہیں جسکا مقصد ہی جھوٹا بیانیہ بنانا ہے ؟ آخر ہندوستان کب تک پاکستان کے خلاف اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا رہے گا؟ کیا بھارت کے اس مکروہ چہرے پر بین الاقوامی میڈیا کو آواز نہیں اْٹھانی چاہئے ؟




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا