عمران خان ،بشری بی بی،شاہ محمود،فواد چوہدری کو نیب نےطلب کر لیا

منگل 21 فروری 2023ء

قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان کو نو مارچ کو طلب کرلیا۔عمران خان کو نو مارچ کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب کے نوٹس میں عمران خان سے توشہ خانہ سے لیے گئے سات تحفوں کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔ نوٹس میں شامل تحفوں میں 6 رولیکس گھڑیوں کا سوال پوچھا گیا۔ جبکہ قطر سے تحفے میں ملے ایک آئی فون کے بارے میں بھی سوال شامل ہے نیب کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو بھی طلبی کے سمن جاری کردیئے ہیں، جب کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں فواد چوہدری،پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے توشہ خانہ کیس میں ٹیم دبئی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، اور بہت جلد نیب ٹیم دبئی کا دورہ کرے گی




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور