دہشتگرد تنظیم کا سوشل میڈیا پروپیگنڈہ ناکام،خاتون خود کش حملہ آوور گرفتار |
|
هفته 18 فروری 2023ء | |
کویٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن لیڈیز پارک کے قریب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کی اور خاتون خود کش حملہ آوور ماہل بلوچ کو گرفتار کر لیا،خاتون کے قبضے سے خود کش جیکٹ بھی برآمد کر لی گئی جس۔می۔ پانچ کلو گرام دھماکہ خیز مواد موجود تھا،مبینہ خاتون حملہ آوور کا ٹارگٹ اہم تنصیبات اور سیکیورٹی فورسز تھیں سوشل میڈیا پر دہشتگرد تنظیم کی طرف سے ماہل بلوچ کو لاپتہ افراد میں شامل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی اور یہ تاثر قائم کرنے کوشش کی گئی کہ ماہل بلوچ کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیکر غائب کیا گیا دوسری طرف سی ٹی ڈی نے۔مبینہ حملہ آوور کو گرفتار کرنے کے بعد اسکی باقاعدہ ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی کویٹہ میں درج کی اور نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کےلئے تفتیش جاری ہے |