سابق صدر آصف زرداری پر الزامات، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید گرفتار

بدھ 01 فروری 2023ء

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو ا سلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا ہے،شہخ رشید احمد کے بھتیجے اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد کے مطابق سابق وفاقی وزیر کے عملے نے کال کر کے انہیں گرفتاری کی اطلاع دی یے تاہم مزید کوئی معلومات انکے پاس نہیں واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر کے اوپر آصف زرداری پر الزامات کے حوالے سے پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر راجہ عنایت الرحمن نے آبپارہ میں درخواست دی تھی جس پر پولیس نے ایف آئی آر کا اندراج کیا ہے ایف آئی آر میں ایک سو بیس بی،ایک سو ترپن اے اور پانچ سو پانچ ب کہ دفعات درج ہیں اسلام آباد پولیس نے قبل ازیں دو دفعہ سابق وفاقی وزیر کو تھانہ آبپارہ طلب کیا تھا جس پر شیخ رشید نے پولیس کی طرف سے جاری سمن چیلنج کئے تھے اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے سمن معطل کر دیئے تھے




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف