خیبر پختونخواہ میں فنڈز کا استعمال،وزیراعظم شہباز شریف نے سوال اٹھا دیئے

بدھ 01 فروری 2023ء

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 417 ارب روپے خیبرپختونخوا کو ادا کیے جاچکے ہیں، 417 ارب روپے کہاں استعمال ہوئے؟ صوبائی حکومت کہتی رہی کہ ہمیں پیسے نہیں ملے لیکن انہیں سالانہ 40 ارب دیئے گئے، یہ فنڈز پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بہتری کے لیے استعمال ہونا تھا لیکن پیسہ کہاں استعمال ہوا خدا جانے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے برابر فنڈز کسی اور صوبے کو نہیں ملے، گزشتہ دس سال کے پی کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، ۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشتگردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھارہا ہے، سوال یہ ہے کہ دہشتگردوں کو دوبارہ کون واپس لایا؟ کیوں دوبارہ پاکستان کا امن خراب ہوگیا؟ کس کاکہنا تھا یہ جہادی ہیں، پاکستان کے دوست ہیں؟ کس نے کہا تھا ان لوگوں نے ہتھیار ڈال دیے ، یہ ملک کی ترقی میں حصہ لیں گے۔ وزیراعظم نے اجتماعی کوششوں سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ فوری مناسب اقدامات نہ کیے تو دہشتگردی پاکستان میں پھیل جائے گی




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔