نیب ترمیم سے کیسز کا خاتمہ،سپریم کورٹ نے ریکارڈ طلب کر لیا

بدھ 01 فروری 2023ء

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کرپشن کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے کہا نیب ترامیم کے بعد کون کون سے مقدمات متعلقہ فورم پر بھیجے گئے؟ ریکارڈ پیش کریں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے نیب ترامیم کی وجہ سے کوئی بری نہیں ہورہا بلکہ کیسز منتقل ہورہے ہیں، نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج ہیں ابھی عدالت نے فیصلہ کرنا ہے، نیب ان مقدمات کے ساتھ کیا کررہا ہے جو ترامیم کی وجہ سے احتساب عدالتوں سے واپس آرہے ہیں ؟ پچھلے چھ ماہ کا ریکارڈ دیں کون کون سے نیب مقدمات دوسرے فورم پر بھیجے گئے،عدالت نے نیب ترامیم کی وجہ سے ختم ہونے والے نیب کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا