لاپتہ افراد کمیشن ،پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع |
|
بدھ 01 فروری 2023ء | |
لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں مارچ دوہزار گیارہ سے اکتیس جنوری دوہزار تئیس تک کے اعدادوشمار ہیں، رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں لاپتہ افراد کے حوالے سے اکیانوے مقدمات دائر ہوئے، اکتیس جنوری تک ٹوٹل نو ہزار دو سو چورانوے مقدمات دائر ہوئے،مجموعی طور پر سات ہزار اکتیس مقدمات نمٹائے گئے،لاپتہ افراد کمیشن کے پاس دوہزار دو سو چھپن مقدمات زیر التوا ہیں، گزشتہ ماہ سینتیس مقدمات نمٹائے گئے، رپورٹ کے مطابق جنوری دوہزار تئیس کے دوران ستائیس لاپتہ افراد کو ٹریس کیا گیا،گزشتہ ماہ چوبیس لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا گیا، تین افراد مختلف مقدمات کی وجہ سے جیلوں میں ہیں،دس مقدمات لاپتہ افراد سے متعلق نہ ہونے پر نمٹائے گئے، جنوری دوہزار تئیس کے دوران کل مقدمات میں ستتر مقدمات بلوچستان سے متعلق ہیں۔ |