کور کمانڈرز کانفرنس،آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کردی

منگل 31 جنوری 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس میں شرکا کو ملک کو درپیش خطرات ،دہشت گردی کے بڑھتے واقعات ،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لئےجاری آپریشنز پر بریفنگ دی گئی کانفرنس کے شرکاء نے پشاور پولیس لائن کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ،ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا کانفرنس کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا ک ایسی بزدلانہ کاروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی بلکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی کے لئے عزم کو تقویت ملتی ہےان کا کہنا تھا کہ کسی بھی دہشت گرد گروپ کو پنپنے نہیں دیں گے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےتمام کمانڈرز کو انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انٹجیلنس اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے ساتھ کوششیں جاری رکھیں اور امن کا ہدف حاصل ہونے تک آرام سے نہ بیٹھیں کانفرنس کے شرکا نےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اوربھارت کی طرف سے کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کا بھی نوٹس لیا شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی قراداوں اور کشمیریوں کی امنگو ں کے مطابق مسئلے کے حل تک کشمیریوں کی اصولی سفارتی حمایت جاری رہے گی




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام برگر کی قیمت سات سو ڈالر
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ