پشاور دھماکہ،شہداٗ کی تعداد سو تک پہنچ گئی

منگل 31 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش دھماکے میں شہداٗ کی تعداد ایک سو تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور چوبیس گھنٹوں کے دوران ہیوی مشینری کی مدد سے ملبے تلے افراد کو نکالا گیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس لائنز کی مسجد میں نماز کے دوران خود کش حملہ آوور نے پہلی صف میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑالیا تھا جس سے مسجد کی چھت گر گئی تھی اور مسجد سے ملحقہ کینٹین مکمل منہدم ہوگئی تھی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کےلئے بارہ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا،خود کش حملہ آوور کیسے مسجد تک پہنچا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
برگر کی قیمت سات سو ڈالر اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار