ممنوعہ فنڈنگ کیس،عمران خان کے پاس عدالت میں پیش ہونے کا آخری موقع

منگل 31 جنوری 2023ء

عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرنے کی استدعاہے،عمران خان کو ایک سے زیادہ گولیوں لگی ہیں،عمران خان اس وقت نقل و حرکت نہیں کر پا رہے، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان نے کئی بنکوں سے ریکارڈ بھی لینا ہے،ایف آئی اے کو کئی بار درخواست کی زمان پارک میں تفتیش کر لیں،ایف آئی اے خود نہیں آنا چاہتی تو سوالنامہ دے دیں،ایف آئی اے سے پوچھیں حقائق کو کیوں نظر انداز کر رہے ہیں،سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہاکہ۔قانون سب کیلیے برابر ہونا چاہیے،ایک غریب آدمی پیش نہ ہو تو اس کی ضمانت منسوخ ہوجاتی ہے،ایک سابق وزیراعظم کو ہمیشہ کیوں عدم پیشی پر توسیع دی جائے،عدالت نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت بھی کی تھی،عدالت نے مذکورہ بالا ہدایات کے ساتھ کہاکہ عمران خان بے شک میرے سامنے آکر کھڑے نہ ہوں،عمران خان نیچے آئیں حاضری لگوا دیں،اپنا مائنڈ پیشگی ظاہر کرنا کہیں یا جو مرضی بتا دیا نہ آئے تو ضمانت خارج ہوگی،وکلاء نے کہاکہ دس فروری کو ایک اور سماعت بھی ہے تاریخ کوئی اور دیں، جس پر عدالت کی جج نے کہاکہ میں اپنا آرڈر لکھوا چکی ہوں تاریخ بدلنی ہے تو درخواست دیں اور سماعت دس فروری تک کیلئے ملتوی کردی جبکہ بعد ازاں کیس کے شریک ملزمان طارق شفیع اور فیصل مقبول کے وکیل راجہ قدیر جنجوعہ نے تاریخ تبدیلی کی درخواست دائر کردی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت پندرہ فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کہاکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کی آئیندہ سماعت پندرہ فروری کو ہوگی۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
برگر کی قیمت سات سو ڈالر کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ