امریکہ ،روس پاکستان تیل کی ڈیل میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے،روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف

منگل 31 جنوری 2023ء

ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا کے مختلف ممالک کو روس کے ساتھ معاملات طے نہ کرنے کے لئے دباٗو ڈال رہا ہے،انہوں نے الزام لگایا کہ امریکہ نے چین،بھارت اور ترکی پر دبائو ڈالا ہے،دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جس کو ایسے پیغام نہ دیئے گئے ہوں سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ ساری صورتحال کے باوجود پاکستان سمیت ایسے ممالک کی اکثریت ہے جو اپنے مفاد کا خیال رکھتے ہیں،ان ممالک کو اپنی معیشت اور عوام کا مفاد عزیز ہے،ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک نہ صرف روس پر پابندیاں عائد کرسکتے ہیں بلکہ روسی گیس پائپ لائن پر دہشتگردی بھی کرا سکتے ہیں




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم برگر کی قیمت سات سو ڈالر پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار