موسم کی خرابی متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ اسلام آباد منسوخ

پیر 30 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد زید النہیان نے اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کرنا تھا اور صبح ساڑھے سات بجے سے بہاولپور سے ٹیک آف کے منتظر تھے تاہم موسم کی خرابی کے باعث انکے جہاز کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں مل سکی جس کے باعث دورہ اسلام آباد منسوخ کر دیا گیا،انکے دورہ اسلام آباد کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کر کے دورے کی منسوخی پر افسوس کرتے ہوئے جلد دورے کی یقین دہانی کرائی واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کے دورے پروفاقی دارالحکومت میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا،اماراتی صدر کو جے ایف تھنڈر طیاروں کے حفاظتی حصار میں پی اے ایف نور خان ائر بیس پہنچنا تھا جہاں انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی جانی تھی۔ شیخ محمد بن زید ال نہیان پچیس جنوری کو نجی دورے پر پاکستان پہنچے تھے , وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رحیم یار خان کے ہوائی اڈے پران کا استقبال کیا تھا۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور