نوے دن میں انتخابات،پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کر لیا

پیر 30 جنوری 2023ء

پنجاب اسمبلی کے نوے دن کے اندر انتخابات کے حوالے سے درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کی،پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے،دلائل کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد گورنر نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا ہوتا ہے،لیکن تاحال ایسا نہیں ہوا، عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل سے پوچھا کہ کیا آپ نےگورنرکولکھا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دیں،جواب میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین کہتاہےکہ گورنر کو اپنے آئینی فرائض پورےکرنے ہیں، جسٹس جواد نے کہا کہ ہم ڈھونڈلیں گےکہ الیکشن کس نےکرانے ہیں۔ عدالت نے سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماٗ اسد عمرکو روسٹرم پر بلایا اور آئین کا دیباچہ پڑھنے کی ہدایت کی جس پر اسد عمر نے آئین کا دیباچہ پڑھ کر سنایا۔ بیرسٹر علی طفر نے مؤقف اپنایا کہ قانون کے تحت گورنر 90 دن میں الیکشن کرانے کے لیے تاریخ دینے کے پابند ہیں اور گورنر کو لکھا لیکن انہوں نے عمل درآمد نہیں ہوا عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟