تین دنوں میں تین سو تیرہ کروڑ کا بزنس،فلم پٹھان نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

اتوار 29 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کی نئی ریلیز ہونے والے فلم پٹھان نے بھارتی فلموں کی کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،ریلیز کے پہلے تین دنوں کے دوران فلم پٹھان نے مجموعی طور پر تین سو تیرہ کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے اور یہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں تیز ترین تین سو کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان کو بیک وقت سو ممالک میں ریلیزکیا گیا تھا۔جس۔کے بعد بھارت میں فلم نے اپنے پہلے تین دنوں میں دو سو ایک کروڑ اور دیگر ممالک میں ایک سو بارہ کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا ہے،فلم۔پٹھان کی ریلیز سے قبل ہی اسکے چار لاکھ سے زائد سینما ٹکٹس بک کئے جا چکے تھے واضح رہے کہ فلم پٹھان ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار رہی ، بے شرم رنگ گانے میں دپیکا پڈکون کے زعفرانی اور شاہ رخ خان کے ہرے ملبوسات کے باعث انتہا پسند ہندوؤں نے فلم کی نمائش روکنے کی دھمکی دی تھی دو سو چالیس کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی فلم پٹھان کےلئے شاہ رخ خان نے پینتیس کروڑ جبکہ دپیکا پڈکون اور جان ابراہم نے دس سے پندرہ کروڑ روپے معاوضے کی مد میں لئے تھے




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔