ترقی کرتا پاکستان واپس لائیں گے،نواز شریف جلد آپکے درمیان ہونگے،مریم نواز

هفته 28 جنوری 2023ء

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے وطن واپس پہنچنے کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کو مشکلات سے نکالا، جب تک قوم کی تقدیر نہیں بدلیں گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے اور نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے کردار سب سامنے آرہے ہیں۔ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے آپ سے انتقام نہیں لیا ایک بار پھر پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے۔ مسلم لیگ کی سنیئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ مجھے اور نواز شریف کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے تاہم ترقی کرتا ہوا پاکستان واپس آئے گا۔ وہ دن بھی دور نہیں جب نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا،ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن انتخابات سے نہیں ڈرتی اور آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ آٹھ ماہ کا حساب بعد میں ہو گا پہلے چار سال کا حساب دینا ہو گا،اپنی حکومت کو توڑنے والا اب رو رہا ہے تم اب رونے کی تیاری کر لو اب تمھیں باقی زندگی بھی رونا ہی پڑے گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں حکومت کرنے والے ہمیں مہنگائی کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ آج ان کو مہنگائی کا خیال آرہا ہے جو کہتے تھے مہنگائی کی خبر ٹی وی سے پتہ چلی۔ مریم نواز نے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں پارٹی کے لیے ایک منٹ نہیں بیٹھوں گی۔ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا اس پر پورا اتروں گی مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسے شخص کو نکالا جس کی نو سالہ کارکردگی نکالیں تو پچہتر سالہ تاریخ میں کھنڈرات بچتے ہیں۔ قبل ازیں مریم نواز کا لاہور ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کسی کی سزا سے خوش نہیں ہوں۔ مسلم لیگ ن پہاڑ کی طرح ہے جو اس سے گرے گا وہ پتھر سے زیادہ نہیں ہو گا،نواز شریف وطن واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ ابھی حتمی تاریخ نہیں دے سکتی، شاہد خاقان عباسی کی پارٹی اور نواز شریف سے وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفین کے ساتھ جو کچھ کیا اس کی سزا قانون فطرت سے ملے گی۔ ماضی کی طرف دیکھتی ہوں تو خوف آتا ہے کہ کس انتقام کا نشانہ بنایا گیا




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور