سابق صدر آصف زرداری پر الزامات،پیپلز پارٹی کا عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

هفته 28 جنوری 2023ء

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے قمر زمان کائرہ، فرحت اللہ بابر سمیت دیگر کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ الزامات کی سیاست کی ہے اورگزشتہ روز بھی آصف زرداری پر سنگین الزام لگایا۔ نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عمران خان کے جھوٹے الزام کو مسترد کرتی ہے جبکہ عمران خان نے خود شدت پسندوں سے معاہدہ کیا ۔ عمران خان ڈپریشن کا شکار ہیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک جب مشکل دور سے گزر رہا ہوتا ہے عمران خان غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ عمران خان کے الزامات کی انکوائری ہونی چاہیے پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ عمران خان اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہیں جب ادارے نیوٹرل ہو گئے تو فوج پر تنقید شروع کر دی ہے۔ سپریم کورٹ عمران خان کے بیان کا نوٹس لے اور تحقیقات کرائی جائیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے دور اقتدار میں کوئی سیاسی گرفتاری نہیں ہوئی ، فواد چودھری کی گرفتاری الیکشن کمیشن کی درخواست پر ہوئی ہے




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار