ڈپریشن کا علاج گلاب کے عطر سے ممکن ۔۔

هفته 28 جنوری 2023ء

اروما تھراپی خوشبو سے علاج کا طریقہ ہے اور اس حوالے سے ایران کی جماعہ سمنان برائے طبی تحقیق کے ماہرین نے تجربات میں انسان میں ڈپریشن اور تنائو میں کمی لانے کےلئے عطے گلاب کو موثر پایا ہئ،جبکہ گلاب کا عطردردِ سر اور دیگر امراض میں بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ جامعہ سمنان کے سائنسدانوں نے ایران کے دو مصروف ترین ہسپتالوں میں ایک سو اٹھارہ نرسوں اور ڈاکٹروں پر گلاب کے عطر کو آزمایا ہے، تحقیق کے دوران تمام رضاکاروں کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا جن میں ایک گروپ کو تلوں کا تیل، دوسرے کو ایک اور خوشبواور تیسرے گروپ کو عطرِ گلاب لگایا گیا۔ اس کے لیے ایک خاص ٹیوب استعمال کی گئی تاکہ اسٹاف اسے سونگھتے رہیں، بعد ازیں جب ان رضاکاروں سے معلومات اکھٹی کی گئی تو پتہ چلا کہ جن افراد کو گلاب کا عطر دیا گیا ان کےتناؤ میں بہت کمی واقع ہوئی اور انہوں نے کام کے تلخ تجربات کے دوران بھی مسرور انداز میں کام کیا۔ یہ تحقیق سائنس اینڈ ہیلنگ نامی جرنل میں شائع ہوئی ۔ سائنسدانوں کے مطابق گلاب کے عطر کے مثبت افراد دو ہفتے بعد سامنے آنے لگتے ہیں




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ