ویسٹ ایشیا کپ،بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

جمعه 27 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق ویسٹ ایشیا بیس بال ریکنگ کپ میں مجموعی طور پر سات ٹیموں نے حصہ لینا تھا جن میں پاکستان،سری لنکا،بھارت،فلسطین،نیپال ،بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں،لیکن بھارتی ٹیم کو پاکستان کی طرف سے ویزے جاری ہونے کے باوجود پچیس جنوری کو بھارتی حکومت کی اجازت نہ ملنے پر بھارتی امیگریشن حکام نے روک لیا تھا دوسری طرف بھارت کا پہلا میچ فلسطین کے خلاف تھا جو بھارتی ٹیم کی عدم موجودگی پر فلسطین کو فاتح قرار دے دیا گیا بعد ازیں بھارتی حکومت کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد بھارتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے جو اپنے باقی تمام میچز کھیلے گی۔ پاکستان نے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیا ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ