تحریک انصاف نے محسن نقوی کی نگران وزیر اعلیٰ تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

جمعه 27 جنوری 2023ء

پاکستان تحریک انصاف نے بطور سیاسی جماعت اور اسد عمر نے بطور سیکرٹری درخواست دائر کردی، درخواست میں محسن نقوی کو بطور نگران وزیر اعلی کام سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے، پاکستان تحریک انصاف نے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹی فیکیشن بھی چیلنج کردیا،درخواست میں الیکشن کمیشن کے ممبر بابر حسن بھروانہ اور اکرام اللہ خان کی تعیناتی غیر آئینی قرار دینے اور محسن نقوی کا نگران وزیراعلی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن غیر آئینی قرار دینے اور محسن نقوی کو بطور وزیر اعلی جانبدار قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں نگران وزیر اعلی پنجاب کو کابینہ تشکیل دینے، تقرریوں تبادلوں سے بھی روکنے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران وزیراعلی کے تقرر میں الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا، درخواست میں عدالت سے شفاف اور منصفانہ الیکشن کیلئے اقدامات کے احکامات دینے اور وزیراعلیٰ کو انتخابات سے متعلق امور سرانجام دینے سے بھی روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفیکیشن غیر آئینی ہے اسلیے کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کی تشکیل آرٹیکل 218 کے تقاضوں پر پوری نہیں اترتی، الیکشن کمیشن اور اس کے ممبران نے نگران وزیراعلی کا نوٹیفیکیشن کر کے اپنی آئینی ذمہ داری سے انحراف کیا، الیکشن کمیشن اپنی آئینی حیثیت کھو چکا، الیکشن کمیشن کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ قرار دے کہ جانبدار الیکشن کمیشن فری اینڈ فئیر الیکشن نہیں کراسکتا، سپریم کورٹ تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحرک کر کے صاف شفاف انتخابات کے انعقاد میں کردار ادا کرے، سپریم کورٹ ایسے اقدامات کرے جن سے پنجاب اور دوسرے صوبوں میں جمہوری حکومت قائم ہو، درخواست پر فیصلے تک محسن نقوی کو پنجاب میں کسی بھی طرح کے انتظامی اقدامات اٹھانے سے روکا جائے درخواست میں محسن نقوی اور چیف الیکشن کمیشنر، الیکشن کمیشن کے ممبران، وفاق، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، اپوزیشن لیڈر راجا ریاض، چیف سیکرٹری پنجاب اور کے پی کو فریق بنایا گیا ہے۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برگر کی قیمت سات سو ڈالر وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے