انتخابات پر اخراجات،الیکشن کمیشن نے اکسٹھ ارب روپے وفاقی حکومت سے مانگ لئے

بدھ 25 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر اخراجات کی نئی تفصیل بھجوا دی جس کے مطابق الگ الگ عام انتخابات کروانے سے 60 ارب روپے سے زائد اخراجات ہوں گے،الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پہلے عام انتخابات ایک ہی روز میں کروانے پر 47 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ تھا، اوروفاقی حکومت نے عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے الیکشن کمیشن کو 5 ارب جاری کر دیے تھے، الیکشن کمیشن کےمطابق دو صوبوں میں علیحدہ انتخابات کے باعث صورتحال مختلف ہوگئی ہے،دو صوبوں اور ضمنی انتخابات الگ سے کروانے پر چودہ اعشاریہ تین ارب روپے اضافی خرچ ہوں گے، الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے مجموعی طور پر اکسٹھ ارب سے زائد مانگے ہیں جو ضمنی انتخابات،صوبائی اسمبلیوں اور آئندہ عام انتخابات کے اخراجات کی مد میں طلب کئے گئے ہیں




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے