دس ہزار میگاواٹ بجلی تاحال سسٹم سے آؤٹ،شارٹ فال چار ہزار سات سو میگاواٹ

منگل 24 جنوری 2023ء

پاوور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ابھی تک پورے ملک میں بجلی کے نظام کی مکمل بحالی ممکن نہیں ہوسکی کول پاوور پلانٹس کی چھ ہزار چھ سو اور نیوکلیئر پاوور پلانٹس کی تین ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی سسٹم سے تاحال آوٹ ہے اور اس بجلی کو سسٹم میں واپس لانے کےلئے مزید اڑتالیس گھنٹے لگ سکتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اسوقت ملک میں بجلی کی پیداوار نو ہزار سات سو بائیس میگاواٹ اور ڈیمانڈ چودہ ہزار میگاواٹ کے لگ بھگ ہے،ڈیمانڈ اور سپلائی میں چار ہزار سو اٹھہتر میگاواٹ ہے ذرائع کے مطابق پن بجلی کی پیداوار دوہزار پچاس،سرکاری تھرمل پلانٹس دوہزار،نجی سیکٹر پانچ ہزار چار سو،سولے پاوور پلانٹس بیاسی،ونڈپاوور پلانٹس سو اور بیگاس پاوور پلانٹس نوے میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جو سسٹم میں شامل ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام فیڈرز پر بجلی بحال کر دی گئی ہے تاہم ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں ایک دن کے دوران پانچ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا سکتی ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟