مریم نواز اٹھائیس جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی

پیر 23 جنوری 2023ء

ترجمان مسلم لیگ ن اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر مریم نواز کی لندن سے وطن واپسی کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے مریم اورنگزیب کے ٹویٹ کے مطابق مریم نواز چھبیس جنوری کو لندن سے پاکستان کےلئے روانہ ہونگی اور اٹھائیس جنوری کی شب لاہور ایئر پورٹ پہنچیں گی،مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز شریف سرجری کے بعد صحتیاب ہو کر وطن واپس آرہی ہیں واضح رہے کہ مریم نواز کو پارٹی کی تنظیم نو اور متحرک کرنے کے حوالے سے اہم ذمہ دارایاں بھی کچھ دن قبل سونپی گئیں تھی اور امکان ہے کہ وطن واپس آکر مریم نواز پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیوں کے انتخابات کےلئے انتخابی مہم کو بھی لیڈ کریں گی




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار برگر کی قیمت سات سو ڈالر چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں