ایرانی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار،ایک ڈالر چار لاکھ سینتالیس ہزار ایرانی ریال تک جا پہنچا

پیر 23 جنوری 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کو یورپی یونین کی جانب سے نئی پابندیوں کے خدشات کا سامنے ہے جس کی وجہ سے ایرانی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے،رپورٹس کے مطابق ایرانی پاسدران انقلاب پر متوقع پابندیوں کے باعث اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت چار لاکھ سینتالیس ہزار ریال سے تجاوز کر گئی ہے ایران میں حالیہ احتجاجی لہر سے اب تک ایرانی کرنسی میں انتیس فیصد کمی ریارڈ کی گئی ہے،گزشتہ ہفتے ایک امریکی ڈالر چار لاکھ تیس ہزار پانچ سو ریال میں اوپن مارکیٹ میں دستیاب تھا ایرانی سینٹرل بینک کے گورنر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایرانی ریال کا گرنا اس کے خلاف ایک نفسیاتی آپریشن کے نتیجے میں ہے، دشمن ممالک کی تنظمیں ایران میں عدم استحکام پیدا کررہی ہیں




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔