امریکہ سے ایف سولہ کے حصول میں مشکلات،ترکیہ کے اسلحہ خریداری کےلئے برطانیہ سے مذاکرات

هفته 21 جنوری 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترک وزیر دفاع حلوسی کے حالیہ دورہ برطانیہ میں برطانوی وزیر دفاع بین والس سے ملاقات کے دوران اس حوالے سے ابتدائی بات چیت ہوئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں وزرائے دفاع نے ترکیہ کیلئے یورو فائٹر لڑاکا طیارے، سی ون تھرٹی ٹرانسپورٹ طیارے اور بحری فریگیٹس خریدنے سمیت ترکیہ کے پرانے ٹینکوں کیلئے نئے انجن خریدنے ابتدائی بات ہوئی ہےماہرین کا کہنا ہے کہ اسلحہ خریداری کی اتنی بڑی ڈیل دس ارب ڈالر کے لگ بھگ ہوگی دوسری طرف ترکیہ حکام کے حوالے سے بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے برطانیہ سے اسلحہ خریداری کے معاملات حتمی نہیں ابھی مختلف آپشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے دفاع کی ملاقات کے دوران اسلحہ فراہمی پر بات کی گئی اور کچھ معاملات میں پیشرفت بھی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ترکیہ نے امریکہ سے ایف سولہ طیاروں کے حصول میں مشکلات کے بعد برطانیہ سے اسلحہ خریداری کے لئے مذاکرات شروع کئے ہیں،امریکی کانگریس نے اسلحہ ڈیل کو سوئیڈن کی نیٹو شمولیت پر اعتراض ختم کرنے سے مشروط کر دیا ہے۔ دوسری طرف ترک حکام کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اگر امریکا نے ایف 16 طیارے نہ دیے تو برطانیہ سے یورو فائٹر ٹائیفون طیارے خریدے جائیں گے۔یہ طیارے برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور اسپین مشترکہ طور پر تیار کرتے ہیں




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔