سرکاری نرخوں پر آٹا کی فراہمی کا معاملہ،دو فلور ملز کو جرمانے

هفته 21 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سرکاری نرخوں پر آٹے کی دستیابی میں کمی کا سختی سے نوٹس لیا اور سرکاری نرخوں پر آٹے کے تھیلوں کی تیاری کی جانچ پڑتال کےلئے فلور ملوں پر چھاپے مارے گئے، جس میں فلور ملوں سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی کے تھیلے مطلوبہ مقدار سے کم تیار کرنے کا انکشاف ہوا ضلعی انتظامیہ نے کم تھیلوں کی تیاری پر تین فلور ملوں کے لائسنز معطل،دو کو بھاری جرمانہ کردیا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق چھاپے العظیم فلور ملز،القائم فلور ملز اور پاک فلور ملز پر مارے گئے،القائم فلور ملز کو ساڑھے 5 لاکھ سے زائد اور العظیم فلور ملز کو 2 لاکھ سے زائد روپے کا جرمانہ کیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کے مطابق تینوں فلورملز میں سرکاری کوٹے سے کم آٹے کے تھیلے تیار ہو رہے تھے،فلور ملز انتظامیہ، شوکاز نوٹسز کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکی تھیں




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے