سپریم کورت نے خصوصی افراد کےلئےملازمتوں کے مختص کوٹے پر عملدرآمد کا حکم دے دیا،فیصلہ جاری

هفته 21 جنوری 2023ء

جسٹس منصور علی شاہ نے خصوصی افراد کےلیے مختص کوٹے کے کیس کا فیصلہ تحریر کیا، عدالت نے کہا خصوصی افراد کو سرکاری اداروں میں ملازمت دینا صدقہ خیرات نہیں بلکہ آئینی حق ہے،پاکستان میں خصوصی افراد کی تعداد تینتیس لاکھ سے دو کروڑ تک ہے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ نے نیب کو خصوصی افراد کےلیے تین فیصد کوٹے پرفوری تقرری کا حکم دے دیا اور کہا تمام سرکاری اور نجی ادارے خصوصی افراد کے لیے احساس پیدا کریں،خصوصی افراد کے تمام قانونی اور آئینی حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے،معاشرے کی ترقی میں خصوصی افراد کا بھی اتنا ہی کردار ہے جتنا عام آدمی کا، عدالت نے خصوصی کوٹے پر عملدرآمد کا حکمنامہ تمام سرکاری اداروں کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ