پاکستانی شارٹ فلم نام بدل دینا کانز فلم فیسٹیول کی بہترین فلموں میں شامل

جمعه 20 جنوری 2023ء

پاکستانی ہدایتکارہ ارشیلا سلمان کی شارٹ فلم میں اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان نے مرکزی کردارنبھائے ہیں،فلم ’ویمن سائیکولوجی‘ پر مبنی ہے جس کی کہانی دو گہرے دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو بہترین دوست ہونے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں، نام بدل دینا فلم میں میاں بیوی کے درمیان گہری دوستی اور محبت دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ کانز فلم فیسٹیول کی بہترین شارٹ فلم کی کیٹیگری میں پاکستانی فلم ’نام بدل دینا ‘ کے ساتھ مختلف ممالک کی 6 دیگر فلموں کے نام بھی فائنل فہرست میں شامل ہیں واضح رہےکہ نام بدل دینا کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے اسکو فلم کو پہلے بھی چھ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف