ایران کی پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 19 جنوری 2023ء

گزشتہ روز آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سرحد سے پنجگور میں دہشتگردی کی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کے چار اہلکار شہید ہوئے، دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی سرزمین استعمال کی۔ جس پر ترجمان ایرانی سفارت خانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان ایرانی سفارت خانہ نے کا کہنا تھا کہ حملے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے چار جوان شہید ہوئے، ایرانی سفارت خانہ شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہےاور انکے دکھ میں شریک ہے بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردی پاکستان اور ایران کا مشترکہ دکھ ہے، دونوں ممالک دہشت گردی کے مذموم واقعات سے متاثر ہیں




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گدھا بازیاب،چور گرفتار
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ