پی ٹی آئی نے کراچی میں نئے بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کردیا

جمعرات 19 جنوری 2023ء

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں عوامی مینڈیٹ کو زبردستی اوردھاندلی سے چرالیا گیا،پی ٹی آئی رہنما امجد آفریدی نے دھاندلی کی ویڈیو بنائی لیکن دھاندلی کرنے والوں کو نہیں پکڑا گیا، امجد آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا، امجد آفریدی اور اس کے بھائیوں کو گرفتار کر کے تشدد کیا گیا، امجد آفریدی کے بھائی کی ایک آنکھ مکمل ضائع ہو گئی، اسد عمر کا کہنا تھا کہ نتائج میں تاخیر کیوں ہوئی؟ الیکشن کہیں پہاڑوں پر نہیں ہو رہا تھا بلکہ یونین کونسل میں ہو رہا تھا، انتخابی عملے پر پریشر ڈالا گیا تھا، سب کو نظر آرہا ہے مینڈیٹ چوری ہو رہا ہے تو احتجاج شروع ہوا، اسد عمر نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع اور کراچی میں خوفناک کھیل کھیلا جا رہا ہے، کراچی کو دیوار سے لگایا گیا اور مردم شماری غلط ہوئی، ڈیجیٹل مردم شماری کا نام و نشان نظر نہیں آرہا ہے، کراچی کو اپنے حق کے مطابق فنڈز نہیں دیے جا رہے، کل کراچی والے اپنے حق کےلئےکھڑے ہوئے تو انہیں دہشتگرد کہا جائے گا، کراچی نے صوبے کی جماعت کو مسترد کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 2023 جنرل الیکشن کا سال ہے ہم نے الیکشن کی تیاری کرنی ہے، تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، فاروق ستار نے کہا پیپلز پارٹی معاہدے پر عمل نہیں کر رہی اور وہ ضامنوں سے بھی مخاطب ہیں، فاروق ستار یہ بھی بتا دیں کہ ضامن کون تھے؟ اسد عمر کا کہنا تھا کراچی کے عوام کسی صورت مقامی حکومت کے نتائج قبول نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن کراچی میں مقامی الیکشن کرانے میں ناکام ہوا، الیکشن کمیشن کو مستعفی ہونا چاہیے اور کراچی کے بلدیاتی الیکشن کو کالعدم قرار دیکر نیا الیکشن کرانا چاہیے، پاکستان تحریک انصاف میئر اور ڈپٹی میئر کے امیدوار کے لیے نام نہیں دے گی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان