پاکستان کی دشمن قوتوں کے عزائم سے آگاہ ہیں،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

منگل 17 جنوری 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقے خضدار اور بسیمہ کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سیکیورٹی صورتحال سمیت فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور پرامن ماحول کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کہ غیرملکی حمایت یافتہ وطن دشمن عناصر کی ہرکوشش ناکام بنائیں گے، پاک جوان کے جوان اپنی آپریشنل تیاریاں برقرار رکھیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ بھاری قربانیوں سے حاصل کردہ بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے، پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم سے آگاہ ہیں، بلوچستان میں فوج کے آپریشنز پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، لوگوں کو سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی پر توجہ دے رہے ہیں، قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا،،




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے