ایل نینو کی واپسی،گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کا امکان،ماہرین موسمیات

منگل 17 جنوری 2023ء

برطانوی محکمہ موسمیات نے دوہزار تئیس میں ایل نینو کی واپسی کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ایل نینو ایسا موسمیاتی رجحان ہے جس سے بحرالکاہل کے پانی معمول سے زیادہ گرم ،اور زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ماہرین نے دوہزار تئیس میں عالمی درجہ حرارت ایک اعشاریہ پانچ ڈگری سینیٹی گریڈ تک بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ ایل نینو لہر کے اثرات پہلے سے زیادہ تباہ کن ہوں گے اور ہیٹ ویو کی شرح ماضی کے مقابلے میں زیادہ ہوسکتی ہے،سال دوہزار تئیس میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔ ماہرین کے مطابق ایل نینو لہر سال کے وسط سے شروع ہوگی اور آئندہ سال بھی اسکے اثرات محسوس ہونگے۔ یہاں تک کہ دوہزار چوبیس میں درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ بھی بن سکتے ہیں۔ واضح رہےابھی تک دوہزار سولہ کو تاریخ کا گرم ترین سال سمجھا جاتا ہے




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
گدھا بازیاب،چور گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور