وٹامن ڈی سپلیمنٹ جلد کے کینسر کے امکانات کم کرتا ہے،تحقیق

پیر 16 جنوری 2023ء

فن لینڈ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو باقاعدگی سے وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ کھاتے ہیں ان میں میلینوما میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں،تحقیق میں محققین نے چار سو اٹھانوے ایسے افراد کا انتخاب کیا گیا جن کے جلد کے سرطان میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔ یونیورسٹی آف ایسٹرن فِن لینڈ کے ماہرینِ جلدی امراض نے ان افراد کےماضی کی معلومات اور میڈیکل ہسٹری کا بغور جائزہ لیا اور جِلد کا معائنہ کیا۔ تحقیق کے دوران ماہرین نے مریضوں کو وٹامن ڈی کی کھپت کے اعتبار سے تین مختلف گروپس میں تقسیم کیا۔ ایک گروپ کو بالکل وٹامن ڈی سپلیمنٹ نہیں دیا گیا، دوسرا گروپ کبھی کبھار سپلیمنٹ استعمال کرتا تھا جبکہ تیسرا گروپ باقاعدگی سے سپلیمنٹ کا استعمال کرتا تھا۔ تحقیق میں سامنے آیا کہ وہ افراد جو باقاعدگی سے وٹامن ڈی کا استعمال کرتے تھے ان میں میلینوما کے کیسز وٹامن ڈی کا استعمال نہ کرنے والوں کی نسبت کم تھے۔ تجزیے میں یہ بھی دیکھا گیا کہ وٹامن ڈی کا باقاعدہ استعمال کرنے والے مریضوں میں میلینوما کے امکانات میں نصف سے زیادہ کمی آئی تھی




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟