یورپ کی تاریخ میں نایاب معدنیات کا سب سے بڑا ذخیرہ سویڈن میں دریافت

پیر 16 جنوری 2023ء

سویڈن کی حکومت کے مطابق کان کنی کی تنظیم ایک کے اے بی نے لیپ لینڈ کے علاقے میں نایاب ارضیاتی معدنیات کا یورپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے،سویڈش کمپنی نے ان معدنیات کے حوالے سے تفصیل شیئر نہیں کی تاہم یہ بتایا ہے کہ نایاب آکسائیڈز کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے،ایل کے اے بی ان ذخائر کو نکالنا چاہتی ہے تاہم انکو مارکیٹ میں آنے کےلئے چدن سال درکار ہونگے پورے یورپ میں نایاب معدنیات کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر تھا اور اس حوالے سے چین پر انحصار کیا جاتا تھا جو نایاب معدنیات کا دنیا کا اکسٹھ فیصد پیدا کرتا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر امریکہ ہے جو صرف پندرہ فیصد پیداوار کا حامل ہے واضح رہے کہ عام طور پر سائندسدان نایاب معدنیات میں کل 17 معدنیات کو شامل کرتے ہیں جو اپنی مقناطیسی اور دیگر خواص کی بنا پر برقی موٹرز، اسمارٹ فونز اور دیگر برقیات میں استعمال ہوتے ہیں ۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ