سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل کو ڈیم فنڈ کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی

جمعرات 12 جنوری 2023ء

، چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی،حکام سٹیٹ بینک نے کہا ڈیمز فنڈ سے کوئی اخراجات ہوئے نہ کبھی کسی نے رقم نکالی، ڈیمز فنڈ میں اس وقت 16 ارب سے زائد رقم موجود ہے،جو رقم بھی آتی ہے سرکاری سکیورٹیز میں سرمایہ کاری کر دی جاتی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا سرمایہ کاری کی تو فنڈ میں دس ارب تھے جو 26 جنوری کو 17 ارب ہو جائیں گے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ڈیمز فنڈ کے ڈونرز کا تمام ریکارڈ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے،عوام کو بتائیں گے کہ انکے فنڈ سے کونسی مشینری خریدی گئی،ڈیمز فنڈ کا پیسہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی مرمت پر نہیں خرچ ہوگا، سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا بعض گرڈ سٹیشنز پر 90 فیصد سے زائد بجلی چوری ہوتی ہے،کیسکو نے گزشتہ سال 95 ارب کی بجلی دی بل صرف 25 ارب جمع ہوا، بجلی چوروں کیخلاف کارروائی بھی پورے دل کیساتھ نہیں کی جاتی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ڈسکوز کا یہ حال ہے تو نجکاری کیوں نہیں کر دیتے؟ آئی ایم ایف اور حکومت دونوں کو ہی سرکولر ڈیٹ پر تشویش ہے، واپڈا کے وکیل نے کہاٹھیکیداروں کو ادائیگی نہ ہونے سے ڈیمز کا کام متاثر ہو رہا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ممکن ہے پیسوں کی کمی کے باعث حکومت ادائیگی نہ کر پا رہی ہو،سیکریٹری واٹر نے کہا 2.4 ارب جاری کرنے کیلئے ہدایات دے دی ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ٹرانسمیشن لائنز منصوبے کیلئے بہت اہم ہیں،مالی مشکلات پر تشویش ہے،ایسے اقدامات کرنے ہیں جس سےاخراجات کم ہوں،اچھی قومیں چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں، عدالت نے آڈیٹر جنرل کو ڈیم فنڈ کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی اور کہا سٹیٹ بینک کیساتھ مل کر ڈونرز اور سرمایہ کاری کے تمام ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے، دستاویزات میں بے ضابطگی ہونے یا نہ ہونے کی نشاندہی کی جائے،کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی،




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟