امریکی ویزہ کے حامل پاکستانیوں کےلئے انٹرویو کی شرط میں چھوٹ،امریکی سفارتخانہ

جمعرات 12 جنوری 2023ء

امریکی سفارتخانہ اسلام آباد اورامریکی قونصل خانہ کراچی سے امریکہ کے بی ون بی ٹو سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کے لیے پاکستانیوں کی اہلیت میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ ہرعمر کے وہ تمام پاکستانی شہری جن کے پاس امریکہ کا درست اورقابل قبول بی ون بی ٹو ویزا موجود ہے یا اُس ویزے کی مدت گزشتہ 48 مہینوں کے دوران ختم ہو گئی ہے تو وہ اس پروگرام میں شرکت کے لیے اہل ہیں۔ ماضی میں صرف 45 برس یا اس سے زیادہ عمر کے پاکستانی شہری اس پروگرام سے مستفید ہونے کے اہل تھے۔ مزید برآں، اسٹوڈنٹ ویزا اور پٹیشن کی بنیاد پر کام کا ویزا کےایسے درخواست گزارجن کے پاس پہلے امریکی ویزا موجود تھا وہ بھی ویزا انٹرویوسے استثنا کے اہل ہونگے اور اُن کے لیےیہ سہولت 2023 ء میں بھی جاری رہے گی۔ ویزا رکھنے والے بعض اہل شہریوں کو درخواست جمع کرانے کے بعد امریکی قانون کے تقاضوں کے تحت امریکی سفارتخانہ یا قونصل خانہ میں انٹرویو کے لیے پیش ہونا پڑ سکتا ہے




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر