ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں وافر ذخائر موجود ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

بدھ 11 جنوری 2023ء

ترجمان وزیراعظم سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس میں وزیرِ اعظم نے ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور صوبوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ پاسکو کے ذخائر سے فلور ملز تک گندم کی ترسیل مزید تیز کی جائے. مزید برآں 1.3 ملین میٹرک ٹن گندم درآمدی گندم کا اسٹاک بھی ملک میں پہنچ گیا ہے جبکہ جنوری کے آختتام تک مزید اتنا ہی اسٹاک پہنچ جائے گا. اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال سیزن کے اختتام پر گندم کے کیری فارورڈ اسٹاک 1.4 ملین میٹرک ٹن ہونگے جو کہ نیا سیزن شروع ہونے سے پہلے ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہیں. وزیرِ اعظم نے گندم کے موجودہ ذخائر پر اطمینان کا اظہار کیا اور صوبوں کو ہدایت کی کہ گندم اور آٹے کی ترسیل کے حوالے سے اپنی گورننس بہتر کریں. اجلاس میں وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، متعلقہ وفاقی اعلی حکام اور صوبائی چیف سیکٹریز نے شرکت کی.




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا