اوگرا نے گیس کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی،سمری وفاقی حکومت کو ارسال

بدھ 11 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواستوں پر اوگرا نے سوئی ناردرن کو موجودہ مالی سال کے لیے گیس کی اوسط مقررہ قیمت میں چار سو چھ روپے اڑسٹھ پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو چار سو ننانوے روپے اٹھائیس پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی،نئی قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد یکم جولائی دوہزار بائیس سے ہوگا اگر وفاقی حکومت آئندہ چالیس دن میں ان نرخوں کی منظوری نہیں دیتی تو اوگرا نے گیس کے جن نرخوں کا تعین کیا ہے انہی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا، دوسری صورت میں حکومت کو عوام کو ریلیف فراہم کرنےکےلئے سبسڈی دینا ہوگی،واضح رہے کہ سوئی ناردرن نے بارہ سو چورانوے روپے اور سوئی سدرن نے چھ سو سڑسٹھ روپے چوالیس پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی تھی




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گدھا بازیاب،چور گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم برگر کی قیمت سات سو ڈالر موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار