آسٹریلیا کا خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار

منگل 10 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں خالصتان ریفرنڈم سے قبل اندرا گاندھی کے قاتلوں کے تعریفی پوسٹر لگانے پر کشیدگی پھیل گئی۔سکھ برادری نے پندرہ جنوری کو اندرا گاندھی کے قاتلوں ستونت سنگھ اور کیہر سنگھ کی برسی کے حوالے سے کار ریلی نکالنے کا اعلان بھی کردیا دوسری طرف میلبورن میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد 29 جنوری کو ہوگا۔ اس حوالے سےپلیمٹن گوردوارے کے باہر لگا خالصتان ریفرنڈم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پوسٹر پر ستونت اور کیہر سنگھ کی تصاویر بھی موجود ہیں جس پر ہندو برادی مین کافی اشتعال پایا جاتا ہے اور نامعلوم افراد نے پوسٹر پر سپرے کرکے اسے خراب کرنے کی کوشش بھی کی ہے ہندو کمیونٹی نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے کیلئے حکومت سے رابطہ کیا لیکن آسٹریلوی حکومت نے تمام معاملات کا جائزہ لے کر خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے صاف انکار کردیا۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور